(رائٹر) وسطی افریقی جمہوریہ میں سیاسی عدم استحکام اور مذہبی تشدد کی وجہ سے رواں ماہ کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ بے رحمانہ قتل عام کے ایک واقعہ میں باغیوں نے 26
دیہاتیوں کو تہ تیغ کردیا۔
صدر کے ترجمان
البرٹ موکوپیم نے آج بتایا کہ ان لوگوں کا قتل دارالحکومت بانیوگی سے 350 کلومیٹر شمال کے قرب و جوار میں ندومیٹ گاؤں میں کیا گیا۔
انہوں نے اس کے لیے سابق سیلیکا باغی اتحاد کے جنگجوؤں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔